میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کوروناوائرس ،ملک بھر میں مزید23 افراد جا ں بحق

کوروناوائرس ،ملک بھر میں مزید23 افراد جا ں بحق

ویب ڈیسک
منگل, ۱۰ نومبر ۲۰۲۰

ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب مزید23 افراد جا ں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد7 ہزار ہوگئی ہے

شیئر کریں

ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب مزید23 افراد جا ں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد7 ہزار ہوگئی ہے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میںملک میں کورونا کے ایک ہزار637نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد3لاکھ46 ہزار476 ہوچکی ہے ۔پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ19ہزار 431 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور20 ہزار45زیرعلاج ہیں۔سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 1لاکھ 50 ہزار 834 اور پنجاب میں ایک لاکھ7 ہزار329ہے ۔ خیبرپختونخوا40 ہزار843، اسلام آباد22ہزار110، بلوچستان 16 ہزار 152، آزاد کشمیر 4 ہزار830 اورگلگت میں4ہزار378 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 420 اور سندھ میں 2 ہزار 687 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار290، اسلام آباد244، بلوچستان 154، گلگت بلتستان 93 اور آزاد کشمیر میں112 ہو گئی ہے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پاکستان میں کورونا وائرس سے بچا کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے ۔شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔ حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہوگا۔صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں