ٹی وی پر کہانیاں سنانے والوں کا مقابلہ کرنا جانتے ہیں، شاہد خاقان عباسی
شیئر کریں
اسلام آباد(بیورورپورٹ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ تنقید سے مسائل حل نہیں ہوتے، تاہم گالم گلوچ نہیں سیدھی بات کریں ،ہم جواب دینے کو تیار ہیں۔اسلام آباد میں انجینئرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کو حکومت ملی پاور پلانٹس بند تھے اور ملک کو اضافی گیس کی ضرورت تھی، آج ملک کے توانائی کے مسائل حل ہو چکے ہیں، آج ملک میں اضافی گیس موجود ہے، جبکہ (ن) لیگ کی حکومت نے 10 ہزار 400 میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں اتنا کسی نے ڈلیور نہیں کیا، تنقید ہر آدمی کرتا لیکن تنقید سے مسائل حل نہیں ہوتے، گالم گلوچ نہیں سیدھی بات کریں، ہم جواب دینے کو تیار ہیں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ٹی وی پر کہانیاں سنانے والو ں کا مقابلہ کر نا جانتے ہیں ٗ محض ساڑھے چار سال کی انتہائی کم مدت میں 10ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی سسٹم میں شامل کی ہے ٗ انجینئرنگ اور انجینئرز کی ترقی کے بغیر کوئی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، اگر انجینئرز اپنی ذمہ داریوں سے بہتر طور پر عہدہ برا ہوں تو مسائل حل کرنے میں آسانی ہوگی، سی پیک بھی انجینئرنگ پراجیکٹ ہے‘ اس حوالے سے پاکستان انجینئرنگ کو نسل قائدانہ کردار ادا کرے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ امید ہے کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کا کنونشن ایک ایسا سالانہ ایونٹ ثابت ہوگا جہاں ملک میں انجینئرنگ اور انجینئرز کے مسائل پر بات ہوگی۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ صورتحال چیلنج تھی، ہماری حکومت نے مشکلات کے باوجود کام کر کے دکھایا ہے‘ ٹی وی پر لوگ جو کہانیاں سناتے ہیں ‘ان سب کا مقابلہ کرنا جانتے ہیں۔