میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایس بی سی اے میں کروڑوں کی بدعنوانیاں،اینٹی کرپشن کا چھاپہ

ایس بی سی اے میں کروڑوں کی بدعنوانیاں،اینٹی کرپشن کا چھاپہ

ویب ڈیسک
منگل, ۱۰ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کروڑوں روپے کی کرپشن۔اینٹی کرپشن کا چھاپہ۔ ایس بی سی اے سے اہم ریکارڈ تحویل میں لے لیا گیا۔ افسران سے تحقیقات۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق اینٹی کرپشن سندھ شرقی زون کے افسران نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے حکام کو کئی مرتبہ نوٹس جاری کر کے ریکارڈ جمع کروانے کی ہدایت کی لیکن ایس بی سی اے افسران نے ریکارڈ جمع نہیں کروایا جس پر اینٹی کرپشن کے انکوائری افسر نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر میں سرپرائز وزٹ کر کے ریکارڈ تحویل میں لے لیا۔ اینٹی کرپشن افسران نے ایس بی سی اے کے دفتر کی دوسری اور چوتھی منزل پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران سے ٹاؤن پلاننگ کے متعلق معلومات حاصل کی۔ دوسری جانب سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ترجمان نے اینٹی کرپشن چھاپے کی تردید کی ہے۔ ترجمان نے دعویٰ کیا کہ میڈیا میں چھاپے کے حوالے سے چلنے والی خبر درست نہیں ۔ اینٹی کرپشن نے ہم سے صرف ریکارڈ طلب کیا ہے ، کوئی چھاپہ نہیں مارا ۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے حکام اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ چھاپے کی خبر بے بنیاد اور گمراہ کن ہے ۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران اینٹی کرپشن کے اعلی افسران کو ہر ماہ کرپشن کیسز کی تحقیقات میں پیش رفت نہ کرنے اور ایس بی سی اے افسران کے خلاف کارروائیاں نہ کرنے پر بھاری رقم دیتے رہے جس کے باعث کئی سال تک اینٹی کرپشن نے ایس بی سی اے حکام کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں