میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بنگلا دیش کا بھارت سے حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ

بنگلا دیش کا بھارت سے حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ

ویب ڈیسک
منگل, ۱۰ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے پراسیکیوٹر نے بھارت سے حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم پر جنگی جرائم کے تحت مقدمات درج ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلا دیش کے انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل کے چیف پراسیکیوٹر محمد تاج السلام نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ چونکہ مرکزی ملزمہ ملک سے فرار ہو چکی ہیں تو ہم انہیں واپس لانے کے لیے قانونی کارروائی شروع کریں گے۔انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل کے چیف پراسیکیوٹر نے کہا کہ حسینہ واجد ملک میں اپوزیشن جماعتوں اور مخالفین کے قتل عام میں ملوث رہی ہیں، انھیں قرار واقعی سزا دلوائیں گے۔خیال رہے کہ بنگلا دیش کا بھارت کے ساتھ مجرمان کی حوالگی کا معاہدہ ہے جس پر 2013 میں دستخط کیے گئے تھے، تاہم معاہدے کی ایک شق کے تحت اگر جرم ’سیاسی نوعیت‘ کا ہو تو حوالگی سے انکار کیا جا سکتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں