میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلاول بھٹو زرداری کبھی بھی وزیراعظم نہیں بن سکتے ، حافظ نعیم الرحمن

بلاول بھٹو زرداری کبھی بھی وزیراعظم نہیں بن سکتے ، حافظ نعیم الرحمن

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۰ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کبھی بھی وزیرِ اعظم نہیں بن سکتے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ بلاول صاحب انتخابات وقت پر کرانے کی بات کرتے ہیں، جبکہ آصف زرداری حلقہ بندیوں کی بات کر رہے ہیں، بلاول اور آصف زرداری عوام کو بیوقوف نہ بنائیں، بلاول بھٹو زرداری کبھی بھی وزیرِ اعظم نہیں بن سکتے۔انہوں نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک مقامی دہشت گردوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے، اس کے خلاف خاطر خواہ کارروائی نہیں کی گئی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کیا جائے، سب سے پہلے کے الیکٹرک مافیا کو پکڑنا چاہیے، نیپرا کی سماعت میں کے الیکٹرک کے ظلم کی نشاندہی کریں گے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سرجانی ٹائون میں کنڈا مافیا کے خلاف ا?واز اٹھانے پر منتخب کونسلر کو شہید کیا گیا، ٹاؤن چیئرمینز کو اب تک اختیارات نہیں دیئے گئے۔امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں بڑھ رہی ہیں، سٹریٹ کریمنلز خود ہر ماہ اپنا ریکارڈ توڑ رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں