میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کولمبو میں پاک بھارت میچ میں شائقین کی عدم دلچسپی

کولمبو میں پاک بھارت میچ میں شائقین کی عدم دلچسپی

جرات ڈیسک
اتوار, ۱۰ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے پاک بھارت میچ میں شائقین کے نہ آنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ کولمبو میں ہونے والی بارشوں کے باعث شائقین کرکٹ نے بھی اسٹیڈیم میں آنے کیلئے عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ تماشائیوں کے نہ آنے پر محمد حفیظ نے خالی اسٹیڈیم کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہیں۔ اس حوالے سے محمد حفیظ نے لکھا کہ شائقین کرکٹ کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے میچ میں ایسا رسپانس کبھی دیکھنے میں نہیں آیا۔ انہوں نے تصویر کے ساتھ ہاتھ جوڑنے کا ایموجی شیئر کرتے ہوئے سوال کیا کہ اسٹیڈیم خالی کیوں؟ دوسری جانب ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاک بھارت میچ میں تماشائیوں کی تعداد کم ہونے کے بعد ٹکٹوں کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔ پریماداسا اسٹیڈیم کے سی اور ڈی اپر بلاک کی قیمت ایک ہزار سری لنکن روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ لوئر بلاک کی قیمت 5 سو سری لنکن روپے مقرر کی گئی ہے، ٹکٹوں میں کمی کا اطلاق پاکستان اور بھارت کے کے میچ پر بھی ہوا ہے۔ اس حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل نے کہا کہ ٹکٹوں کی قیمت میں کمی کا اطلاق فائنل میچ کے لیے نہیں ہو گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں