محکمہ بلدیات سندھ کے کرپٹ افسران کے گرد گھیرا تنگ
شیئر کریں
محکمہ بلدیات سندھ کے کرپٹ افسران کے گرد گھیرا تنگ۔ کرپشن کیسز کا سامنا کرنے والے اور نیب سے پلی بارگین کرنے والے افسران کے نام طلب۔ 600 سے زائد افسران پر تلوار لٹک گئی۔ جرات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں طاقتور حلقوں کی جانب سے کرپٹ افسران اور سندھ میں سسٹم کے تحت کام کرنے والے افسران کی خلاف کارروائی کے احکامات کے اثرات سامنے آ رہے ہیں۔ کراچی میں کاروباری شخصیات سے طاقتور شخصیت کی بیھٹک کے دوران تاجروں کی جانب کرپٹ افسران کی شکایت کے بعد نگران وزیر بلدیات سندھ مبین جمانی بھی جاگ گئے۔ وزیر بلدیات سندھ کی ہدایت پر محکمہ نے نیب سے پلی بارگین کرنے والے اور کرپشن کا اعتراف کرکے نیب کو رضاکارانہوں طور پر رقم واپس کرنے والے افسران کی فہرست طلب کر لی ہے اس کے ساتھ ساتھ اینٹی کرپشن سندھ۔ ایف آئی اے، نیب اور عدالتوں میں کرپشن کیسز کا سامنا کرنے والے افسران کے نام بھی طلب کیے گئے ہیں۔ محکمہ بلدیاتی سندھ میں کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے والے افسران کے نام 2 دن میں طلب کیے گئے ہیں۔ محکمہ بلدیات کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ محکمے میں نیب سے پلی بارگین والے یا مختلف اداروں میں کرپشن کیسز کا سامنا کرنے والے افسران کی تعداد تقریبن 600 ہے اور ان افسران کو معطل کرنے۔ تحقیقات تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔