میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں ڈینگی اور ملیریا کے وار جاری،نجی لیبارٹریز مافیا کی چاندی

کراچی میں ڈینگی اور ملیریا کے وار جاری،نجی لیبارٹریز مافیا کی چاندی

ویب ڈیسک
هفته, ۱۰ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

کراچی سول اسپتال میں ڈینگی ٹیسٹ کی سہولیات میسر نہیں، شہری نجی لیبارٹریز جانے پر مجبور ،لیبارٹری نے ٹیسٹ فیس بڑھادی
ڈائو لیبارٹری، آغا خان، عیسیٰ لیب سے ڈینگی کے مختلف ٹیسٹ ایک ہزار سے لے کر 3ہزار تک وصول کیے جارہے ہیں، رپورٹ
کراچی ( رپورٹ: مسرور کھوڑو ) ڈینگی اور ملیریا کے روزانہ بڑھ رہے ہیںبڑی تعدادمیں کیسز ظاہر ہونے کے باوجود کراچی سول اسپتال میں ڈینگی ٹیسٹ کی سہولیات میسر نہیں، جناح اسپتال میں لمبی قطاریں ہونے کے باعث مریض 2 دن تک دھکے کھانے پر مجبور، ڈائو، آغا خان، چغتائی، عیسیٰ لیب سمیت دیگر نجی لیبارٹریز مافیا شہریوں سے ٹیسٹوں کے ہزاروں روپے بٹورنے لگے۔ رپورٹ کے مطابق کراچی کے مختلف اضلاع میں ڈینگی اور ملیریا کے روزانہ ہزاروں کیس رپورٹ ہو رہے ہیں جس کے باوجود کراچی کی بڑی اسپتال ڈاکٹر رتھ کے ایم فائو سول اسپتال میں کروڑوں روپے کی بجٹ کے باوجود ڈینگی میں مبتلا لوگوں کی ٹیسٹ کرنے کیلئے کوئی سہولت میسر نہیں ہے، جبکہ جناح اسپتال میں ڈینگی کی ٹیسٹ کی جاری رہے لیکن سینکڑوں مریضوں کی لمبی قطاریں ہونے کے باعث ایک دن میں ٹیسٹ کروانا ممکن نہیں ہے 2سے 3 دن تک مریض دھکے کھا رہے ہیں، سرکاری اسپتالوں میں دھکے کھانے سے اکثر شہری نجی لیبارٹریز جانے پر مجبور ہوگئے ہیں جس سے نجی لیبارٹریز مافیا کی چاندی ہو گئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈائو لیبارٹری، آغا خان، عیسیٰ لیب سے ڈینگی کے مختلف ٹیسٹ ایک ہزار سے لے کر 3ہزار تک کی جارہی ہے ایک مریض نے چغتائی لیبارٹری مافیا کے متعلق بتایا کے ڈینگی کی تین ٹیسٹ کر رہے ہیں جن کی فیس 6 ہزار روپے لے رہے ہیں۔ سول اسپتال کراچی میں ڈینگی کی ٹیسٹ نہ ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے انتظامیہ نے کہا کہ اسپتال کی لیبارٹری میں ڈینگی کی ٹیسٹ کرنے والی کٹس موجود نہیں ہے صرف ملیریا کی ٹیسٹ کی جا رہی ہے۔ جبکہ محکمہ صحت سندھ، ہیلتھ کیئر کمیشن اور متعلقہ افسران نجی لیبارٹریز مافیا کے خلاف کارروائی اور سول اسپتال میں ڈینگی کی ٹیسٹ نہ ہونے کا کوئی نوٹس نہیں لیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں