میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا جوان شہید

ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا جوان شہید

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۰ ستمبر ۲۰۲۰

بھارتی فورسز نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کا حوالدار شہید ہوگیا

شیئر کریں

بھارتی فورسز نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کا حوالدار شہید ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائز معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بیڈوری سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی اور پاک فوج کی چوکیوں اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا 39 سالہ حوالدار لیاقت شہید ہوگیا جو ضلع چکوال کا رہائشی تھا تاہم پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی اشتعال انگیزی کا مؤثر جواب دیا گیا جس میں دشمن کو بھاری جانی ومالی نقصان کی اطلاع ہے۔واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی سیکیورٹی فورسز کی مسلسل اشتعال انگیزی کی وجہ سے اب تک پاک فوج کے کئی جوان اور عام شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں