میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسحق ڈار اور ان کی اہلیہ کے پاسپورٹ منسوخ ، سیاسی پناہ پر غور؟

اسحق ڈار اور ان کی اہلیہ کے پاسپورٹ منسوخ ، سیاسی پناہ پر غور؟

ویب ڈیسک
پیر, ۱۰ ستمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

کیا اسحاق ڈار لندن میں سیاسی پناہ لے سکتے ہیں؟ یہ سوال اب اہمیت اختیار کرتا جارہا ہے کیونکہ وفاقی حکومت نے سابق وزیرخزانہ اسحق ڈار اوران کی اہلیہ کے پاسپورٹس منسوخ کردیے ۔واضح رہے کہ برطانیہ میں مقیم اسحق ڈار اور ان کی اہلیہ کے پاس سفارتی پاسپورٹس تھے جو دفترخارجہ کی جانب سے منسوخ کردیے گئے ہیں۔ قانون کے مطابق اسحق ڈار وزیرخزانہ کا عہدہ چھوڑنے کے بعد 30دن کے اندراپنااوراپنی اہلیہ کاسفارتی پاسپورٹ واپس کرنے کے پابند تھے جس کے بعدانھیں معمول کے پاسپورٹس جاری کیے جاتے ۔قانونی ماہرین کے مطابق پاسپورٹ منسوخی کے باعث اسحق ڈارکی نقل وحرکت رک جائے گی اوروہ برطانیہ سے کسی ملک کاسفرنہیں کرسکیں گے تاہم وہ سیاسی پناہ لے سکتے ہیں۔واضح رہے کہ اسحق ڈارکی ملک واپسی کیلیے پاکستان نے انٹرپول سے رابطہ کررکھاہے اورانٹرپول کو پاکستان کی درخواست پرابھی فیصلہ کرناہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں