واپڈا کا دریائے سندھ سے 40 ہزارمیگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ حکومت کو پیش
ویب ڈیسک
پیر, ۱۰ ستمبر ۲۰۱۸
شیئر کریں
واپڈا نے حکومت کو دریائے سندھ کے پانی سے 40 ہزار 852 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا ایک منصوبہ پیش کر دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق واپڈا کی جانب سے حکومت کو پیش کیے جانے والے منصوبے میں واضح کیا گیا ہے کہ دریائے سندھ سے 40 ہزار 852 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے ۔تربیلا جی بی سے 7 ہزار 748 میگاواٹ، بنجی منصوبے سے 7 ہزار 100 میگاوٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے ۔ بھاشا سے 4500 میگاواٹ، یلبو سے 2800، داسو سے 4320 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے ۔تھاہ کوٹ سے 4344، پٹن ہائیڈو پاؤر پراجیکٹ سے 2400 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے ۔ شیوک پاور منصوبے سے 640 اور کالا باغ پاور منصوبے سے 3600 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے ۔