میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہر قائد میں 80فیصدسی سی ٹی وی کیمرے ناکارہ ہوگئے

شہر قائد میں 80فیصدسی سی ٹی وی کیمرے ناکارہ ہوگئے

ویب ڈیسک
پیر, ۱۰ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ :شعیب مختار) شہر قائد میں ہونے والی بارشوں کے باعث مختلف شاہراؤں پر سیکورٹی کی غرض سے نصب 80فیصدسی سی ٹی وی کیمرے ناکارہ ہو گئے، جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے لگائے گئے کیمرے آہستہ آہستہ جواب دینے لگے، اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے بعد یوم آزادی پر دہشت گردی کا خطرہ منڈلانے لگا ،کیمروں کی خرابی کے باعث مختلف شاہراؤں پر وارداتوں کے لیے جرائم پیشہ عناصر کو کھلی چھوٹ مل گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں حساس مقامات پر لگے کیمرے مکمل طور پر پر ناکارہ ہو چکے ہیں جس کی بنیادی وجہ مون سون کی ہونے والی بارشیں بتائی جاتی ہیں۔ اس ضمن میں انتظامیہ کی جانب سے کیمروں کے ناکارہ ہونے کا ذمہ دار بارشوں کوٹھہرایا جا رہا ہے جبکہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق مذکورہ کیمرے عرصہ دراز سے ناکارہ ہیں۔ سابق سٹی ناظم مصطفی کمال نے اپنے دور میں شہر کی اہم شاہراؤں پر ٹریفک کی روانی اور جرائم پیشہ عناصر کی نگرانی کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے لگوا کر کراچی سوک سینٹر میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم قائم کیا تھاجس کے تحت عرصہ دراز سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث متعدد ملزمان کو کیمروں کی مدد سے قانون کی گرفت میں لانے کا سلسلہ جاری ہے۔ تاہم حالیہ دنوں شہر قائد میں نصب کیے گئے 80 فیصد کیمروں کی خرابی کے باعث ملزمان کو کھلی چھوٹ مل گئی ہے جس کے تحت اسٹریٹ کرائم کے واقعات میں اضافے سمیت کسی بھی وقت بڑے دہشتگردی کے واقعے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہاہے سی سی ٹی وی کیمروں کی خرابی کے باعث مختلف شاہراہوں پر ٹریفک جام کی صورتحال بھی معمولات کا حصہ بن چکی ہے جس کے تحت حالیہ دنوں میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کو بھی کمانڈ اینڈ کنٹرو ل سسٹم کی جانب سے بر وقت ہدایات نہ ملنے پر ٹریفک کنٹرول کرنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں