میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بیروت دھماکے کے اثرات کراچی تک پہنچ گئے، انتظامیہ جاگ گئی

بیروت دھماکے کے اثرات کراچی تک پہنچ گئے، انتظامیہ جاگ گئی

ویب ڈیسک
پیر, ۱۰ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

بیروت میں کیمیکل اخراج کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے کے بعد انتظامیہ جاگ گئی اور حفاظتی اقدامات شروع کردیے۔تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی نے بیروت طرز کے سانحے سے محفوظ رہنے کے لیے پورٹ اور صنعتی علاقوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔کمشنر کراچی نے بندرگاہوں،صنعتی علاقوں میں ایمونیم نائٹریٹ اور دیگر کیمکلز کے ذخائر کی تفصیلات بھی طلب کیں۔کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے مذکورہ تفصیلات ڈپٹی کمشنرز اور صنعتی علاقوں کی نمائندہ تنظیموںسے طلب کی ہیں اور ہدایت کی کہ جلد از جلد تمام ڈیٹا فراہم کیا جائے۔کمشنر کراچی نے اس ضمن میں ایک حکم نامہ بھی جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ایمونیم نائٹریٹ جیسے خطرناککیمیکل ذخیرہ کرنا منع ہیں، فیکٹریوں کو مذکورہ کیمیکل درآمد کرنے سے قبل تمام دستاویزات جمع کرانا ہوں گی جس کے بعد تحقیقات کی جائیں گی۔حکم نامے میں لکھا گیا ہے کہ تحقیقات کے بعد ہی کسی بھی کمپنی کو کیمیکل درآمد کرنے کی اجازت دی جائے گی۔یاد رہے کہ پانچ روز قبل لبنان کے دارالحکومت بیروت میں خوفناک دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں کئی کلومیٹر دور تک تباہی پھیلی اور عمارتیں متاثر ہوئیں تھیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں