سندھ میں آج سے دکانیں ،شاپنگ مال ،تجارتی مراکز کھلیں گے
ویب ڈیسک
پیر, ۱۰ اگست ۲۰۲۰
شیئر کریں
سندھ حکومت کا آج بیروز پیر 10اگست سے کاروباری سرگرمیاں بحال ہو جائینگے ، دکانیں، شاپنگ مال اور تجارتی مراکزمعمول کے مطابق کھلیں گے۔کورونا کیسزمیں کمی کے بعد سندھ حکومت نے آج بروز پیر10 اگست سے کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر بحال کرنے کا اعلان کیا، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں(آج) پیر سے ٹیبل سروسز کی اجازت دے دی گئی جبکہ تعلیمی ادارے، شادی ہال اور مزارات 15 ستمبر سے کھولے جائیں گے۔ دکانیں، شاپنگ مال اور تجارتی مراکز آج سے معمول کے مطابق کھلیں گے۔محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے بعد نئے حکم نامے کا اطلاق ہوگا۔