میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سول ہسپتال حیدرآباد کا چلڈرن وارڈ تقریب گاہ بن گیا

سول ہسپتال حیدرآباد کا چلڈرن وارڈ تقریب گاہ بن گیا

ویب ڈیسک
پیر, ۱۰ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

سول ہسپتال حیدرآباد کے چلڈرن وارڈ کو تقریب گاہ بنادیا گیا ،گانے بجانے کے شور سے مریض بچے اور تیمار پریشان،سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد کے سب سے بڑے سرکاری لیاقت یونیورسٹی ہسپتال میں ڈاکٹرز و عملہ مریضوں کو علاج کی بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے بجائے اپنی خوشیاں منانے میں مصروف ہے ہسپتال کے بچوں کے وارڈ میں کنٹریکٹ ملازم ذوہیب خاصخیلی نے اپنی سالگرہ کی تقریب منعقد کی جس میں تین ڈسپنسرز سمیت تربیت حاصل کرنے والے عملے کی بڑی تعداد نے شرکت کی سالگرہ کے دوران کیک کاٹا گیا اور بلند آواز میں گانے بجاکر شور شرابا کیا گیا جس کے نتیجے میں پیٹس وارڈ 2میں علاج کیلئے داخل معصوم بچوں اور تیمار داروں کی نیند یں حرام ہوگئیں جبکہ گھنٹوں جاری رہنے ولای تقریب کے سبب وارڈ میں ڈاکٹر ز ونرسیں شور شرابے کی وجہ سے بیمار بچوں کی دیکھ بھال نہیں کرپائیں اور کتنے ہی مریض بچوں کے ورثاء ڈیوٹیوں پر موجود عملے کو تلاش کرتے رہے سول ہسپتال میں ہونے والی سالگرہ کی تقریب سے انتظامیہ بے خبر رہی رابطہ کرنے پر سول ہسپتال کے ایک اے ایم ایس نے بتایا کہ انہیں معاملے کے بارے میں علم نہیں ہے اور نہ ہی ہسپتال میں انتظامیہ نے اس قسم کے پروگراموں کی اجازت دی ہے ان کا کہنا تھا کہ نشاندہی ہونے کے بعد وہ وڈیو دیکھ کر سالگرہ منانے اور تقریب میں موجود عملے اور ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی کی سفارش کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں