مریم نواز کی پیشی پر ہنگامہ ،عظمیٰ بخاری سمیت 158کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج
ویب ڈیسک
هفته, ۱۰ اگست ۲۰۱۹
شیئر کریں
لاہور کی احتساب عدالت میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کرنے پر عظمیٰ بخاری سمیت 8نامزد اور 150نامعلوم کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہورکی احتساب عدالت میں مریم نواز کی پیشی پر ہنگامہ آرائی کرنے پر اسلام پورہ پولیس نے ایف آئی آر میں عظمی بخاری، توصیف شاہ اور مہرمحمود احمد سمیت 8نامزد اور150نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو تشدد سمیت سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا اور پتھرا سے کانسٹیبل نثار کے سر پر گہری چوٹ آئی۔مقدمے میں توڑ پھوڑ، کارسرکار میں مداخلت سمیت نقص امن کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق لیگی رہنمائوں سمیت کارکنوں کے خلاف مقدمے کا اندراج سب انسپکٹر دلشاد کی مدعیت میں کیا گیا۔