میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مہنگائی میں 17.76 فیصد اضافہ، 25 چیزیں مہنگی اور 3 سستی

مہنگائی میں 17.76 فیصد اضافہ، 25 چیزیں مہنگی اور 3 سستی

ویب ڈیسک
هفته, ۱۰ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق 8 اگست 2019 کواختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں 17.76 فیصد اضافہ ہوگیا۔ملک کے 17 بڑے شہروں سے 53 اشیا کی قیمتوں کاتقابلی جائزہ لیا گیا جس میں سے 25 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ اور 3 اشیا کی قیمتوں میں کمی جب کہ 25 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے ۔ پیاز، ٹماٹر، آلو، گھی، آئل، لہسن، چینی، دالیں، چاول اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ اس ہفتے کے دوران ملک میں پیاز، چکن(زندہ)، ٹماٹر، آلو، گھی(کھلا)لہسن، چینی، انڈہ (فارمی)،کوکنگ آئل، ویجیٹیبل گھی، صابن، دال چنا،گڑ، بیف پلیٹ، دال مسور، آٹا، دال ماش، خوردنی تیل، چاول اری (6)، دال مونگ، ایل پی جی(سلنڈر)، بیف، دہی، دودھ(تازہ)کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔کیلا، سرخ مرچ (پسی ہوئی)گندم کی قیمتوں میں کمی جبکہ آگ جلانے والی لکڑی، چائے کا کپ،چاول باسمتی(ٹوٹا)، موٹا لٹھا، مٹی کاتیل،ڈبل روٹی، مٹن، خشک دودھ، نمک، چائے ، سگریٹ، لان(کپڑا)، جارجٹ، سینڈل، چپل، الیکٹرک چارجز، گیس چارجز، ماچس، الیکٹرک بلب، واشنگ سوپ، پٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور لوکل کال کی قیمتوں میں استحکام رہاہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں