سندھ بلڈنگ کے مرکزی دفتر پر چھاپا، 9 افسران زیر حراست
شیئر کریں
ایس بی سی اے افسران کو لیاری میں بلڈنگ گرنے کے واقعے پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔ گرفتار افسران میں ڈائریکٹر آصف رضوی، جلیس صدیقی، اشفاق کھوکھر، ڈپٹی ڈائریکٹر فہیم مرتضی، عاصم انصاری، دیگر شامل ہیں۔ افسران کو ڈی جی کے سامنے ان کے ناموں سے شناخت کے بعد گرفتار کیا گیا
گرفتار ڈائریکٹر میں آصف رضوی گزشتہ سال ریٹائرڈ ہوچکے تھے۔ آصف رضوی کو ڈی جی ایس بی سی اے نےاجلاس میں شرکت کے لئےبلایا تھا۔ چھاپے کے وقت ڈی جی ایس بی سی اے افسران کے ساتھ میٹنگ کر رہے تھے۔ ڈائریکٹر جنرل کے سامنے ان کی میٹنگ سے 6افسران کوحراست میں لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اوپر سے گرفتاری کے احکامات ہیں۔ گرفتار ایس بی سی اے کے افسران نامعلوم مقام پر منتقل کر دیے گئے۔ چھاپے کے دوران مرکزی دفتر کے آنے جانے والے راستے سیل کر دیے گئے۔ کسی بھی شخص کو دفتر کے اندر یا باہر انے کی اجازت نہیں تھی۔
اطلاعات کے مطابق پولیس کے ہمراہ ٹیکنیکل ٹیم کے اراکین بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ 2021 سے 2025 کے عرصے میں ڈسٹرکٹ ساوتھ میں اضافی پورشنزڈالنے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔


