سندھ بلڈنگ، ڈائریکٹر جنرل کا عدالتی احکامات روندنا معمول نکلا
شیئر کریں
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ڈائریکٹر جنرل عبدالرشید سولنگی نے عدالتی احکامت کو روندنا معمول بنا رکھا ہے ، تعیناتی سے اب تک متعدد غیرقانونی تعمیرات کرواکر رقم اینٹھنے کا سلسلہ زور شور سے جاری ہے ، جس مقصد میں سسٹم کے افسران بھر پور معاون ہیں ،انہی افسران میں ایک نام انسپکٹر اورنگ زیب کا ہے ،جس نے اپنے تعلقات کا استعمال کرتے ہوئے ناجائز تعمیرات مافیا کو غیرقانونی تعمیرات قائم کرنے کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ، جن سے خطیر رقم وصولی کے مصدقہ اطلاعات ہیں ،اس وقت ناظم آباد نمبر 1 پلاٹ نمبر ایچ 7/2 ،جی 3/1 اور پلاٹ نمبر جے 67/7 کی ناقص تعمیرات پر بالائی منزل تعمیر کروائی جارہی ہیں ،پرانی تعمیر شدہ کمزور عمارتوں کو کمرشل مقصد کے لیے استعمال کرکے ایک جانب سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا گیا تو دوسری جانب انسانی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہوچکا ہے ۔