میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیب کا عثمان بزدار کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

نیب کا عثمان بزدار کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

جرات ڈیسک
پیر, ۱۰ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں طلب کرنے کے باوجود پیش نہ ہونے پر نیب لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نیب لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی گرفتاری کے لیے چیئرمین نیب سے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست کردی، نئے آرڈینیس کے تحت عثمان بزدار کو دوران تفتیش بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ عثمان بزدار کے خلاف خاندان سمیت 9 ارب روپے سے زائد کے اثاثے بنانے، تقرر و تبادلے، گندم برآمد اور ٹھیکوں میں بے ضابطگی کا کیس چل رہا ہے۔ عثمان بزدار طلبی کے باوجود 14 ویں مرتبہ بھی نیب لاہور پیش نہیں ہوئے۔ عثمان بزدار کے وکیل نے نیب کو بتایا کہ عثمان بزدار نیب لاہور میں پیش نہیں ہوسکتے۔ نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے وکیل سے جواب وصول کرنے سے انکار کر دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں