میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سعودی عرب میں عید الاضحی منائی گئی،پاکستان میں آج منائی جارئی ہے

سعودی عرب میں عید الاضحی منائی گئی،پاکستان میں آج منائی جارئی ہے

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۰ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں ہفتہ کو عید الاضحی منائی گئی جبکہ پاکستان میں آج اتوار کو عید الاضحی روائتی مذہبی جوش و خروش سے منائی جائے گی، ، مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کے روح پرور مناظر دیکھے گئے ہیں۔شاہی خاندان کے ارکان، علما و شیوخ نے نماز عید میں شرکت کی، نمازِ عید کے اجتماعات کے موقع پر احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل درآمد کیا گیا۔اس موقع پر اسلام کی سر بلندی، امتِ مسلمہ کی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔دوسری جانب مطاف میں حجاج کا طواف حسب معمول جاری رہا، حجاج کی گروپ کی شکل میں حرم آمد کا سلسلہ جاری ہے۔اس سے قبل حجاج کے قافلے وقوف عرفہ اور مزدلفہ میں رات گزارنے اور نماز فجر کی ادائیگی کے بعد منی پہنچ رہے ہیں، عیدالاضحی کے پہلے دن حجاج رمی کررہے ہیں ، آج صرف بڑے شیطان کو کنکریاں ماری جائیں گی۔جس کے بعد حجاج اپنا وقت عبادت میں گزاریں گے، قربانی کے بعدحجاج کرام سر منڈوا کر احرام کی حالت سے باہر آ جائیں گے، طواف زیارت کے بعد حجاج رات منی میں گزاریں گے،سعودی عرب کے شاہ سلمان نے عید کے موقع پراپنے خطاب میں پوری دنیا کے مسلمانوں کو عیدالاضحی کی مبارک باد دی ہے۔متحدہ عرب امارات اوردیگر خلیجی ممالک میں بھی عید الاضحی منا ئی گئی ،فرزندان توحید اللہ کی راہ میں جانورقربان کرکے کے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت کو تازہ کر رہے ہیں۔برطانیہ اور یورپ کے مختلف ممالک میں بھی ہفتہ کو عیدالاضحی منائی گئی۔ ترکی، بھارت، افغانستان میں بھی عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی،ترک صدر طیب ایردوان نے امت مسلمہ کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دعا ہے یہ بابرکت ایام رحمتیں لائیں اورہمارے مظلومین کی نجات کا ذریعہ بنیں، پاکستان میں آج اتوار کو عید الاضحی روائتی مذہبی جوش و خروش سے منائی جائے گی اس موقع پر عیدنماز کے بڑے بڑے اجتماعات ہونگے ،دارلحکومت میںعید نماز کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوگا ،ملک کے دیگر حصوں میں بھی عیدنماز کے بڑے بڑے اجتماعات ہونگے جہاں فرزندان توحید عید نماز ادارکریں گے اس موقع پر ملک کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی، عید نماز کے بعد جانوروں کی قربانی دی جائیگی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں