صوبہ سندھ، بلوچستان میں بارشوں کا 30سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
شیئر کریں
صوبہ بلوچستان اور سندھ میں جولائی میں ہونے والی بارشوں کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔وفاقی وزیربرائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے اس حوالے سے ٹویٹ میںکالم واربارشوں کا تقابل پیش کیا ہے۔ پہلے کالم میں بتایا گیا ہے کہ مختلف جگہوں پر یکم تا 9 جولائی زیادہ سے زیادہ بارش کتنی ہوئی جب کہ دوسرے کالم میں اسی مدت میں 2022 کے دوران ہونے والی بارشیں ملی میٹر میں بتائی گئی ہیں۔شیری رحمان کی جانب سے ٹوئیٹ کیے گئے پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ کے چارٹ کے مطابق بلوچستان میں یکم تا 9 جولائی زیادہ سے زیادہ بارش کا اوسط ریکارڈ 6.9 ملی میٹر ہے تاہم اس سال اسی مدت میں بلوچستان میں اوسط 45.9 ملی میٹر بارش ہوئی جو کہ 39 ملی میٹر زیادہ ہے۔اسی طرح سندھ میں یکم تا 9 جولائی میں زیادہ سے زیادہ بارش کا ریکارڈ اوسط 10.5 ملی میٹر ہے تاہم اس سال سندھ میں اسی مدت میں اوسط 72.1 میٹر بارش ہوئی جو کہ 61.6 ملی میٹر زائد ہے۔چارٹ میں اسی مدت میں دیگر صوبوں کا بھی تقابلی جائزہ بھی پیش کیا گیا ہے۔