میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسلام آباد زیادتی کیس، وزیراعظم نے کیس کو مثالی بنانے کا حکم دیدیا

اسلام آباد زیادتی کیس، وزیراعظم نے کیس کو مثالی بنانے کا حکم دیدیا

ویب ڈیسک
هفته, ۱۰ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد زیادتی کیس میں آئی جی اسلام آباد کو مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے تمام اختیارات استعمال کرنے کا حکم دے دیا۔نجی چینل کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے اعلی حکام کے ساتھ وزیر قانون فروغ نسیم سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اسلام آباد زیادتی کیس کی نوعیت، ایف آئی آر سمیت دیگر قانونی پہلوؤں پر مشاورت کی گئی۔وزیراعظم عمران خان نے قانونی معاونت کے لیے آئی جی اسلام آباد سمیت حکام کو وزیر قانون سے مشاورت کرنے کی ہدایت کی تھی جس پر ملاقات کے دوران وزیر قانون سمیت ماہرین نے پولیس کو اینٹی ریپ سمیت دیگر دفعات لگانے بارے رہنمائی کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان مجرمان پر دفعات کونسی لگائی جائیں اس حوالے سے پولیس حکام لا علم نکلے، جس پر وزیر قانون نے وزارت کے تمام ماہرین کی خدمات آئی جی اسلام آباد کو دینے کی پیشکش بھی کی۔ وزیرقانون فروغ نسیم نے آئی جی کو ہدایت دی کہ ان سماج دشمن عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہ کی جائے اور اس کیس کو مثالی بنایا جائے تاکہ وفاقی دارالحکومت کے باشندگان خصوصاً خواتین اور بچوں کو تحفظ فراہم کیا جاسکے جب کہ کسی قسم کے دباؤ کو خاطر میں نہ لایا جائے اور اس کیس کے مرکزی ملزم سمیت تمام دیگر شریک ملزمان کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں