میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صنعتی پہیہ جام کرکے کے الیکٹرک کو سستی گیس فراہم کرنے کا منصوبہ

صنعتی پہیہ جام کرکے کے الیکٹرک کو سستی گیس فراہم کرنے کا منصوبہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۰ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

شہر قائد میں صنعتی پہیہ جام کرکے کے الیکٹرک کو سستی گیس فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دو دن سی این جی اسٹیشنز بند رکھ کر گیس کے الیکٹرک کو دی جائے گی، سندھ میں جمعے، ہفتے کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کا سستا ایندھن حاصل کرنے کا طریقہ کار کام کرگیا ہے، کے الیکٹرک کو طویل لوڈشیڈنگ کرنے کے بعد سستی گیس کا تحفہ دے کر مہنگا ایندھن استعمال کرنے سے بچالیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق 2 دن سی این جی اسٹیشن بند کرکے اضافی گیس کے الیکٹرک کو دی جائے گی، کے الیکٹرک کی سہولت کے لیے سی این جی اور کیپٹوو پاور پلانٹس کے لیے گیس بند رہے گی۔وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کو بحالت مجبوری سستی اضافی گیس فراہم کی ہے، جمعے، ہفتے کو اضافی 30 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کے الیکٹرک کو دی جائے گی، جمعے سے کے الیکٹرک کو اضافی 290 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جائے گی۔دوسری جانب صدر سائٹ ایسوسی ایشن سلیمان چاؤلہ کا کہنا ہے کہ صنعتی پاور پلانٹس کی گیس کے الیکٹرک کو دی جارہی ہے، حکومتی فیصلے سے صنعتوں کو شدید نقصان ہوگا، حکومت اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر توانائی عمرایوب کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کو آئندہ چند دنوں میں 200 میگا واٹ کے لیے 30ایم ایم سی ایف ڈی بجلی دیں گے، اس سے ہمارے کراچی کے شہریوں کو سہولت میسر ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں