مرید عباس کے قتل کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج
شیئر کریں
معروف ٹی وی اینکر مرید عباس اور ان کے دوست خضر کو قتل کئے جانے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایس ایس پی ساؤتھ شیراز نذیر کے مطابق ڈیفنس فائرنگ کے واقعے میں دو مقدمات درج کئے گئے ہیں، مریدعباس کے قتل کا مقدمہ مقتول کی اہلیہ زارا عباس کی مدعیت میں درخشاں تھانے میں درج کیا گیا ہے ، مقدمہ نمبر 382 قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے ۔ایس ایس پی شیراز نذیر کا کہنا تھا کہ دوسرا مقدمہ عاطف زمان کا خودکشی کی کوشش کا سرکار کی مدعیت میں درج کیاگیا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ شب کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فائرنگ کے نتیجے میں معروف ٹی وی اینکر مرید عباس اور ان کا دوست خضر جاں بحق ہوگئے تھے ،جبکہ مرید عباس پر مبینہ طور فائرنگ کرنیوالے عاطف زمان نے گولی مار کر خود کشی کی کوشش کی تھی۔پولیس کے مطابق عاطف زمان کو تشویشناک حالت میں نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج ہورہا ہے ۔واقعہ کی مزید تفتیش کر رہے ہیں۔