میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ایس 114ضمنی الیکشن‘ پیپلزپارٹی کے امیدوار سعید غنی نے میدان مار لیا

پی ایس 114ضمنی الیکشن‘ پیپلزپارٹی کے امیدوار سعید غنی نے میدان مار لیا

ویب ڈیسک
پیر, ۱۰ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حلقہ پی ایس 114 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار سعید غنی نے میدان مار لیا ہے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 114 میں ضمنی الیکشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے سعید غنی 23840 ووٹوں کے ساتھ پہلے، ایم کیو ایم پاکستان کے کامران ٹیسوری 18106 ووٹوں کے ساتھ دوسرے ن لیگ کے امیدوار علی اکبر گجر 5ہزار 353 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے ہیں، تحریک انصاف کے نجیب ہارون 5ہزار 98ووٹ حاصل کرسکے، پیپلز پارٹی نے تاریخ میں پہلی بار پی ایس 114 کی نشست جیتی ہے، پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے سوشل میڈیا پر بھی اپنی جیت کا اعلان کرتے ہوئے پی ایس 114 کے عوام کو سلام پیش کیا۔دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی پی ایس 114 میں شاندار کامیابی پر سعید غنی کو مبارکباد پیش کی ہے، جبکہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ پی ایس 114 پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کی کامیابی عوام کا بلاول بھٹو پر اعتماد کا اظہار ہے۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار سینیٹر سعید غنی کی کامیابی پر جیالوں نے چنیسر گوٹھ ،محمود آباداور اطراف کے علاقوں سمیت لیاری کیماڑی ،ماڑی پور ،ملیر اور دیگر میں بھر پور جشن منایا ۔ جشن کا مرکز چنیسر گوٹھ رہا۔جیالوں نے پیپلز پارٹی کے ترانوں پر والہانہ رقص کیا اور چنیسر گوٹھ کا علاقہ جئے بھٹو ، جئے بے نظیر ، جئے زرداری اور جئے بلاول کے نعروں سے گونج اٹھا پیپلز پارٹی کے رہنما وقار مہدی راشد ربانی سمیت دیگر چنیسر گوٹھ پہنچ گئے پیپلز پارٹی کے رہنماں اور کارکنان نے سعید غنی کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ جیالوں کی محنت اور شہداء کی قربانیوں کی بدولت ہمیں تاریخی فتح حاصل ہوئی ہے جس پر میں حلقے کے عوام کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں، آج حلقے کے عوام نے بھتہ خوروں اور اقتدار کے خواب دیکھنے والوں کومسترد کر دیا، پتنگ کٹ گئی، شیر فرار ہوگیا اور بلا ٹوٹ گیا ہے، ہر طرف تیر چل رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں