وزیراعظم سیکورٹی رسک ہیں‘ نام ای سی ایل میں ڈالا جائے ‘ عمران خان
شیئر کریں
اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن جے آئی ٹی رپورٹ نہیں مانے گی، وزیراعظم ملک کے لئے سیکورٹی رسک ہیں وزراء کے رویے سے لگتا ہے کہ معاملہ 1997ء کی طرف جائے گا، شبہ ہے کہ یہ لوگ پھر سپریم کورٹ پر حملہ کریں گے، قطری شہزادہ شریف خاندان کی منی ٹریل ہے، شریف خاندان بیان ریکارڈ کرانے قطری شہزادے کو پاکستان لائے، سپریم کورٹ نواز شریف سے استعفیٰ دینے کو کہے نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اتوار کے روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی کے سامنے 13سوالات تھے صورتحال 1997ء کی طرف جارہی ہے، وزراء نے کہا کہ قطری شہزادے کا بیان ریکارڈ کرنے تک جے آئی ٹی رپورٹ نہیں مانیں گے، جے آئی ٹی مزید معلومات کیلئے بنائی گئی یہ فیصلہ نہیں مانیں گے میرا سوال ہے کہ کیا یہ بنانا ہے، انہوں نے کہا کہ کل وزراء نے دھمکی دی ہے کہ وہ جے آئی ٹی رپورٹ نہیں مانیں گے، چاروں وزراء نے جے آئی ٹی کی توہین کی ہے شنید ہے یہ لوگ پھر سپریم کورٹ پر حملہ کریں گے، قطری تلور مارنے اور پورٹ قاسم میں بزنس کیلئے تو آجاتا ہے بیان ریکارڈ کرانے کیوں نہیں آسکتا؟ جسٹس عظمت سعید نے بھی کہا تھا کہ قطری شہزادے نے تصدیق نہ کی تو خط ردی کا ٹکڑا ہوگا عمران خان نے کہا کہ جے آئی ٹی نہ ن لیگ کے لئے بنی اور نہ ہی تحریک انصاف کیلئے ہے، جے آئی ٹی مزید معلومات لینے کیلئے بنی، قطری شریف خاندان کی منی ٹریل ہے ،شریف خاندان قطری کو پیش کرے۔