میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت کے ریڈار پر دینی مدارس آ گئے

سندھ حکومت کے ریڈار پر دینی مدارس آ گئے

ویب ڈیسک
پیر, ۱۰ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

حکومت سندھ نے مدارس میں زیر تعلیم غیر ملکی طلبہ کو ڈی پورٹ کرنے ، مدارس کی رجسٹریشن، ملنے والی فنڈنگ کی چھان بین اور مدارس کے مہتمم کی تحقیقات کرانے سے متعلق حکم منامہ سندھ پولیس کو ارسال کردیا۔ایڈیشنل چیف سیکریٹری محکمہ داخلہ کی جانب سے آئی جی سندھ پولیس کو ارسال مراسلے میں کہا گیا کہ صوبائی وزیر داخلہ نے 31ایپکس کمیٹی اجلاس کے فیصلوں پر عمل درآمد نہ ہونے پر خدشات کا اظہار کیا ہے ۔اس میں کہا گیا کہ مدارس میں زیر تعلیم غیر ملکی طلبہ کو ڈی پورٹ کیا جائے گا، مشترکہ ٹیم اس فیصلہ پر عمل درآمد کی ذمہ دار ہوگی۔مراسلے میں ہدایت کی گئی کہ جیو ٹیگنگ کرتے ہوئے صوبہ بھر کے تمام مدارس کی رجسٹریشن کی جائے ۔ مدارس میں ملکی اور غیر ملکی مہتمم اساتذہ کی تعداد کی چھان بین کی جائے ، ہر مدرسے کو ملنے والی فنڈنگ کے ذرائع بھی معلوم کیے جائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں