اسرائیلی فوج نے 210فلسطینی شہید کر کے 4یرغمالی چھرا لیے
شیئر کریں
اسرائیلی فوج نے ایک ویڈیو کلپ نشر کیا ہے جس میں اس نے غزہ کی پٹی میں نصیرات کیمپ سے 4 اسرائیلی قیدیوں کی بازیابی کا منظر دکھایا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرعی نے ایکسویب سائٹ پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ اسرائیلی فورسز غزہ میں موجود قیدیوں کو ایک فوجی ہیلی کاپٹرکی طرف لے جا رہی ہیں۔ اویچائی نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ نصیرات کے قلب میں قیدیوں کی بازیابی کی ویڈیو کو ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ان چاروں افراد جن میں ایک عورت بھی شامل ہے کو فوجی ہیلی کاپٹر میں منتقل کردیا گیا۔اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ فورسز نے وسطی غزہ کی پٹی کے علاقے نصیرات میں دو مختلف مقامات سے 4قیدیوں کو زندہ بچا لیا۔انہوں نے مزید کہا کہ یرغمالیوں میں تین مرد اور ایک خاتون ہیں جنہیں حماس نے سات اکتوبر کو جنوبی اسرائیل میں نووا کنسرٹ سے اغوا کیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی صحت اچھی ہے اور انہیں طبی معائنے کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔فوج نے رہائی پانے والے یرغمالیوں کی شناخت 25 سال وا ارگمانی ، 21 سالہ الموا میر،27 سالہ آندرے کوزلوف اور40 سالہ شلومی زیوکے ناموں سے کی ہے ۔ادھر غزہ کی پٹی میں سرکاری میڈیا کے دفتر کے مطابق اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ کے علاقے نصیرات میں متعدد اہداف پر حملے کیے ، جن کے نتیجے میں کم از کم 210 فلسطینی شہیداور 400 کے قریب زخمی ہوئے۔ لیکن اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ نصیرات آپریشن میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 100 سے زیادہ نہیں ہے ۔