میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد شہر کی ترقی کیلئے نیا ماسٹر پلان تشکیل دیں گے(کاشف شورو)

حیدرآباد شہر کی ترقی کیلئے نیا ماسٹر پلان تشکیل دیں گے(کاشف شورو)

ویب ڈیسک
هفته, ۱۰ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

صوبے دیہی و شہری علاقوں کی عوام کیلئے صاف پانی کی فراہمی کیلئے نئے فلٹر پلانٹ تعمیرکیے جائیں گے
تفریحی مقامات کی بحالی، تجاوزات ختم کی جائیں گی،نامزدمیئرپیپلزپارٹی کا روزنامہ جرات کو انٹرویو
حیدرآباد(خصوصی انٹرویو :شاہنواز خاصخیلی)حیدرآباد شہر کا نیا ماسٹر پلان تشکیل دینگے، شہر کی ترقی و تعمیر اولین ترجیح ہے، کاشف شورو، دیہی و شہری علاقوں کی عوام کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے نئے فلٹر پلانٹ تعمیر بنائے جائیں گے،، تفریحی مقامات کی بحالی کے ساتھ ناجائز تجاوزات ختم کی جائینگی ، شہریوں کیلئے واکنگ ٹریک کی تعمیر منشور کا حصہ ہے، بلا تفریق کام کرینگے، تمام اسپورٹس گرانڈ اور پارکس کو مثالی بنایا جائے گا، فیصلہ ہو چکا ہے کہ سندھ سالڈ ویسٹ مئنیجمینٹ میئر کے ماتحت کام کریگی، پیپلزپارٹی قیادت کا مشکور ہوں جس نے تاریخی شہر حیدرآباد کی میئرشپ کا اعزاز بخشا، وادہو واہ میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے اسکیم پر کام جاری ہے، پیپلزپارٹی کے نامزد میئر کاشف شورو کا روزنامہ جرات کو خصوصی انٹرویو، پیپلزپارٹی کی جانب سے حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کیلئے نامزد میئر کاشف شورو نے روزنامہ جرات کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد شہر کی ترقی کیلئے نیا ماسٹر پلان تشکیل دیا جائیگا، شہر میں انفراسٹرکچر نہ ہونے اور بلند و بالا عمارتوں کی تعمیر سے مسائل بڑھے ہیں، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ،ادارہ ترقیات سمیت دیگر اداروں سے بیٹھ کر ماسٹر پلان بنایا جائے گا جس کی معیاد 50 سال ہوگی، کاشف شورو نے بنیادی چئلینج کی سوال کے جواب میں کہا کہ شھر کے سب سے مسائل ٹریفک، صاف پانی کی فراہمی، انکروچمینٹ اور تفریحی و کھیلوں کے میدان کا ہے، پینے کے پانی کے حوالے سے کاشف شورو نے کہا کہ اگر واسا کام نہیں کرتے یا رکوری نہیں کر سکتی تو اس کا بھتر حل نج کاری ہے، انہوں نے کہا شھر کے مختلف علاقوں میں فلٹر پلانٹ لگائے گئے ہیں تاہم مزید فلٹر پلانٹس کی ضرورت ہے جو جلد بنائے جائیں گے، المدینہ ٹان، ہالا ناکہ ،ٹنڈو جام و دیگر علاقوں میں فلٹر پلانٹ کی ضرور ہے، انہوں نے کہا انڈسٹریل ایریا کی گندی پانی کیلئے ٹریمنٹ پلان کی بھی اہم ضرورت ہے تاکہ ٹریمنٹ پلان کے پانی کو کھیتی کیلئے استعمال کیا جا سکے، کاشف شورو نے کہا کہ شھر میں ٹریفک مسائل کی سب سے بڑی وجہ ناجائز تجاوزات اور غیرقانونی پارکنگ ہیں سب سے پہلے ناجائز تجاوزات اور غیرقانونی پارکنگ کو ختم کرکے شہریوں کیلئے واکنگ ٹریک بنائے جائینگے، کاشف شورو نے کہا کہ یہ بھی فیصلہ ہو چکا ہے سندھ سالڈ ویسٹ مئنیجمینٹ بورڈ میئر کے ماتحت کام کریگی، شھر بھر میں پارکس اور کھیلوں کے میدان موجود ہیں جنہیں مثالی بنایا جائیگا، نیاز اسٹیڈیم کے. متعلق پوچھے گئے سوال میں کاشف شورو نے کہا کہ پی سی بی نے ایم او یو پر عملدرآمد نہیں کیا اور انٹرنیشنل سطح کے میدان کو لاوارث چھوڑ دیا، بطور چئیرمین میونسپل کارپوریشن قاسم آباد انہوں نے پی سی بی کو کئے لیٹر لکھے لیکن انہوں نے جواب نہیں دیا جس کے بعد نیاز اسٹیڈیم کو انہوں نے سنبھالا لیکن پئسے نہ ہونے کے باعث وہ کام نہ کر سکے، رانی باغ کے ارد گرد ناجائز تجاوزات ختم کی گئیں اور اب وہ کافی بھتر ہے، شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کا اڈہ قائم کرنے پر پابندی عائد ہے، بدین اسٹاپ اڈے کو مزید بھر کیا جائیگا، حسین آباد اور قاسم آباد میں دو بڑے میدان کھیلوں کیلئے موجود ہیں جن پر فوری طور پر کام کیا جائیگا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا قاسم آباد سمیت شہر میں موجود کار شورومز کو باہر منتقل کرینگے کیونکہ ان کی وجہ سے ٹریفک مسائل اور انکروچمینٹ ہوتی ہے، کاشف شورو نے کہا وادہو واہ میں چھوڑے جانے والے گندے پانی کو متبادل راستہ دیکر وادہو واہ میں صاف پانی چھوڑا جائیگا جو کہ لطیف آباد پونے سات کی پل تک جائیگا اور وہ صاف پانی شہریوں کو فراہم کیا جائیگا وادہو واہ کو اصل حیثیت میں بحال کرنے کی اسکیم پر کام جاری ہے جس کیلئے ناجائز تجاوزات ختم کی گئیں ہیں، گھوسٹ ملازمین کی سوال کے جواب میں کاشف شورو نے کہا کہ جب وہ قاسم آباد میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین تھے تو بائیو میٹرک شروع کروایا اور پھر موبائیل بائیو میٹرک کا نظام بھی لاگو کیا، حیدرآباد میونسپل کارپوریشن میں بھی بائیو میٹرک نظام لاگو کیا جائیگا، ایم کیو ایم کے سوال کے جواب میں کاشف شورو نے کہا کہ ایم کیو ایم کے بائیکاٹ کے باعث ان کا کوئی نمائندہ بلدیاتی ڈہانچے میں موجود نہیں ہے تاہم ایم کیو ایم کے منتخب قومی و صوبائی اسمبلی ممبران سے مل کر کام کرینگے، حیدرآباد شہر سب کا شہر کے نعرے کے نیچے شھر کی ترقی و تعمیر کرینگے، مزید فلائی اوورز کی تعمیر کے ساتھ فلائی اوورز کے اطراف میں ناجائز تجاوزات ختم کروانے ان کی نیچے شہریوں کی تفریح کیلئے لائبریری سمیت دیگر منصوبے بنائے جائیں گے، کاشف شورو نے کہا کہ شہر کے ترقی و تعمیر اولین ترجیح ہے، تفریحی مقامات اور کھیلوں کے میدان کو مثالی بنائیں گے، کاشف شورو نے کہا وہ پیپلزپارٹی قیادت کا مشکور ہے جس نے تاریخی شہر حیدرآباد کی میئرشپ کیلئے نامزد کیا، پیپلزپارٹی بلا تفریق اور رنگ و نسل کے کام کرتی ہے جس کے باعث پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئی وہ عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور حیدرآباد شہر کی تاریخی حیثیت کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کیا جائیگا اور حیدرآباد کے شہری انہیں حلف اٹھانے کے دوسرے دن کام کرتا ہوا دیکھیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں