میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
(ٹریفک حادثات) خاتون، معصوم بچے سمیت 6افراد جاں بحق( دوشیزہ زخمی)

(ٹریفک حادثات) خاتون، معصوم بچے سمیت 6افراد جاں بحق( دوشیزہ زخمی)

ویب ڈیسک
هفته, ۱۰ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

راشد منہاس روڈ لکی ون مال کے قریب سڑک عبور کرتے ہوئے تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر خاتون موقع پر ہی ہلاک ہو گئی
شاہراہ فیصل کارساز کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق،شناخت کا عمل ممکن نہیں ہوسکا ، پولیس
کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والے ٹریفک حادثات خاتون اور معصوم بچے سمیت 6افراد جاں بحق اور دوشیزہ زخمی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی صنعتی ایریا کے علاقے راشد منہاس روڈ لکی ون مال کے قریب سڑک عبور کرتے ہوئے تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر خاتون موقع پر ہی جاں بحق جبکہ انکی بیٹی شدید زخمی ہوگئیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے کے رضا کار جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش اور زخمی اسپتال منتقل کیا گیا۔ متوفیہ شناخت 50سالہ صغرا زوجہ عطا محمد کے نام سے ہوئی جبکہ واقعے میں زخمی ہونے والی بیٹی 20سالہ جویریہ ہے۔ پولیس کے مطابق متوفیہ قریبی علاقے کی رہائشی تھیں اور واقعے کی مزید جانچ جاری ہے۔ بہادرآباد تھانے کی حدود شاہراہ فیصل کارساز کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ متوفی کی عمر 40 برس کے قریب ہے تاہم فوری طور پر اسکی شناخت کا عمل ممکن نہیں ہوسکا۔ سچل کے علاقے سپرہائی وے پنجاب بس اڈہ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو عباسی اسپتال منتقل کیا گیا۔ فوری طو پر متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی ا ور اسکی عمر 35 سال کے قریب ہے۔ ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو سرد خانے منتقل کردیا گیا۔ لانڈھی کے علاقے لانڈھی سیکٹر36 جی شریف کالونی کے قریب گاڑی کی ٹکر سے گھر کے قریب کھیلتے ہوئے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کای گیا۔ متوفی کی شناخت 6 سالہ زہری عباس ولد سردار کے نام سے ہوئی جو اسی علاقے کا رہنے والا تھا۔ موت کی تصدیق کے بعد ورثا لاش اپنے ہمراہ لے گئے۔ رضویہ کے علاقے ناظم آباد نمبر دو انڈر بائی پاس کے قریب ٹریفک حادثے میں 25 سالہ فیاض علی ولد ریاض حسین جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ میمن گوٹھ تھانے کی حدو و لیر ندی جمعہ گوٹھ کے قریب ٹریفک حادثے میں 46 سالہ دلبر ولد مبارک علی جاں بھق ہوگیا جس کی نعش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ متوفی قریبی علاقے کا رہنے والا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں