میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قائدآباد میں پانی کے تنازع پر دو گروپوں میں لڑائی (چھریوں کے وار سے ایک بھائی جاں بحق جبکہ 2 زخمی )

قائدآباد میں پانی کے تنازع پر دو گروپوں میں لڑائی (چھریوں کے وار سے ایک بھائی جاں بحق جبکہ 2 زخمی )

ویب ڈیسک
هفته, ۱۰ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

مسلم آباد کالونی عیدگاہ گراو ٔنڈ کے قریب دو گروپوں کے جھگڑے میںچھریوں کے وار سے 3افراد زخمی ہوگئے
ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ علاقہ میں پانی کے کنکشن لینے کا مسئلہ چل رہاتھا ،ایس ایچ او قائدآباد امین سولنگی
کراچی (کرائم رپورٹر )قائدآباد میں پانی کے تنازع پر دو گروپوں میں لڑائی جھگڑے میں چھریوں کے وار سے ایک بھائی جاں بحق جبکہ 2بھائی زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق قائدآباد کے علاقے مسلم آباد کالونی عیدگاہ گراو نڈ کے قریب دو گروپوں میں لڑائی جھگڑے کے دوران تیز دھار آلہ کے وار سے 3 افراد زخمی ہوگئے ، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک شخص چل بسا، ایس ایچ او قائدآباد امین سولنگی نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 32 سالہ سرفراز ولد یوسف اور زخمیوں 26 سالہ نعمان اور 28 سالہ وحید کے ناموں سے ہوئی ہے ، ایس ایچ او کے مطابق مقتول اور زخمی آپس میں سگے بھائی ہیں ۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ پولیس کو ابتدائی طور پر معلوم ہوا کہ علاقہ میں پانی کی قلب کا مسئلہ چل رہا ہے ، اور پانی کا کنکشن لینے پر دو گروپوں میں جھگڑا کے دوران چھریوں کے وار سے ایک بھائی قتل اور دو زخمی ہوئے ہیں، پولیس نے واقعے کی جانچ پڑتال شروع کردی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں