میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اے پی ایم ایس او کے یوم تاسیس پر متحدہ دھڑوں میں تصادم کا خطرہ

اے پی ایم ایس او کے یوم تاسیس پر متحدہ دھڑوں میں تصادم کا خطرہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۰ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

کراچی (رپورٹ: شعیب مختار) متحدہ قومی موؤمنٹ کی بنیاد آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے43 ویں یوم تاسیس پر بھی پارٹی کے بکھرے دھڑے ایک نہ ہو سکے علیحدہ علیحدہ یوم تاسیس منانے کا فیصلہ کر لیا متحدہ لندن،متحدہ پاکستان،تنظیم بحالی کمیٹی کی جانب سے آج پارٹی کا یوم تاسیس زور و شور سے منانے کا مسودہ تیار ہو گیا آفاق احمد کے حق میں ہونے والی وال چاکنگ کے بعد بڑے تصادم کے خدشے کے پیش نظر نائن زیرو کے اطراف سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق متحدہ لندن کی جانب سے آ ج 11 جون کے موقع پر ملک بھر میں اے پی ایم ایس او کا یوم تاسیس منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں مرکزی تقریب انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں منعقد کی جا رہی ہے جس سے بانی متحدہ خطاب کریں گے جبکہ پر مسرت موقع پر ہر سال کی طرح اس سال بھی خصوصی پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔ متحدہ پاکستان بھی آ ج یوم تاسیس منانے کے لیے پر عزم دکھائی دیتی ہے جبکہ فاروق ستار کی جانب سے بھی اے پی ایم ایس او کا یوم تاسیس اپنی رہائشگاہ پر علیحدہ منانے کا اعلان کیا گیا ہے اس ضمن میں تینوں دھڑوں کے کارکنان کے آمنے سامنے آنے اور بڑے تصادم کی کے خدشے کے پیش ِ نظر شہر قائد میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے جبکہ گذشتہ دنوں نائن زیرو کے اطراف مہاجر قومی موؤمنٹ کے سربراہ کے حق میں ہونے والی وال چاکنگ کے باعث سیکورٹی اداروں نے عزیزآباد کے مختلف علاقوں میں کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے مورچے سنبھال لیے ہیں تمام تر حکمت عملی متحدہ لندن کی شہر قائد میں سیاسی انٹری روکنے کے لیے بھی مرتب کی گئی ہے جس کے تحت متحدہ لندن کے حق میں نعرے بازی، وال چاکنگ اور مہم جوئی کرنے والوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں