سنتھیا رچی کے پاس کئی سیاستدانوں کی ویڈیوز ہونے کا انکشاف
شیئر کریں
امریکی بلاگر سنتھیا رچی کے پاس کئی سیاستدانوں کی ویڈیو ہونے کا انکشاف ہو ا ہے۔آنے والے دنوں میں امریکی بلاگر پی ٹی آئی کے دو بڑے لیڈروں کے نام بھی لینے والی ہیں۔امریکی بلاگر سنتھیا رچی کے الزامات کے حوالے سے میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی ایسے لاتعداد کردار سامنے آتے رہے ہیں۔جن میں سیتا وائٹ،ریکھا،شہناز بیگم شامل ہیں۔لیکن سنتھیا رچی کے الزامات کے حوالے سے اس وجہ سے دکھ ہوا کیونکہ انہوں نے بے نظیر بھٹو پر الزامات عائد کیے جو کہ اس دنیا سے جا چکی ہیں۔سب سے پہلے تو یہ پتہ کرنا چاہیے کہ یہ خاتون کون ہے،پاکستان میں کب سے ہے اور کس ویزہ پر ہے۔سننے میں آیا ہے کہ پچھلے دنوں میں یہ پچاس بار یار پاکستان سے امریکہ آئیں گئیں۔ان کا آمدنی کا ذریعہ بھی معلوم کرنا چاہیے۔یہ بھی معلوم کرنا چاہیے کہ اگر امریکی بلاگر کے الزامات درست ہیں تو اتنی بار امریکہ گئی وہاں پر انہوں نے یہ انکشافات کیوں نہیں کیے۔میڈیا ذرائع نے مزید انکشاف کیا ہے کہ یہ خاتون پاکستان تحریک انصاف کے بھی دو بڑے لیڈروں کے نام لینے والی ہیں۔اور سنا ہے کہ جیسے حریم شاہ کے پاس کئی سیاستدانوں کی ویڈیوز موجود تھی اسی طرح امریکی بلاگر کے پاس بھی کی ویڈیوز موجود ہیں۔