میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بڑھتی ہوئی سرحدی کشیدگی ، انڈین پریمیئر لیگ غیر معینہ مدت کے لیے معطل

بڑھتی ہوئی سرحدی کشیدگی ، انڈین پریمیئر لیگ غیر معینہ مدت کے لیے معطل

ویب ڈیسک
هفته, ۱۰ مئی ۲۰۲۵

شیئر کریں

دھرم شالہ میں جمعرات کا میچ ترک، کرکٹ حکام کا ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ روکنے کا فیصلہ
10ٹیموں پر مشتمل آئی پی ایل غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ سب سے امیر مقابلہ ہے

بھارت کی جانب سے بڑھتی ہوئی سرحدی کشیدگی کی وجہ سے انڈین پریمیئر لیگ کو غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دیا گیا ، بھارتی میڈیا نے جمعہ کو رپورٹ کیا۔ جموں کے قصبے سے 200 کلومیٹر (125 میل) سے بھی کم فاصلے پر دھرم شالہ میں جمعرات کو ہونے والے میچ کو ترک کرنے کے بعد کرکٹ حکام نے ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کو روکنے کا فیصلہ کیا، جہاں کئی گھنٹے قبل دھماکے کی اطلاع ملی تھی۔10ٹیموں پر مشتمل آئی پی ایل، جس میں دنیا بھر سے کرکٹ کے غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں اور اس کھیل کا سب سے امیر مقابلہ ہے ، 22مارچ کو شروع ہوا۔ لکھنؤ سپر جائنٹس کو جمعہ کو رائل چیلنجرز بنگلور کی میزبانی کرنا تھی۔ فائنل 25 مئی کو کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں شیڈول ہے اور عام طور پر عالمی ٹیلی ویڑن کے ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے ۔غیر ملکی اسٹارز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز، مچل سٹارک، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ اور مچ مارش شامل ہیں جب کہ سابق کپتان رکی پونٹنگ پنجاب کے کوچ ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں