میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں احتجاج، پولیس وین اور متعدد موٹرسائیکلوں کو آگ لگا دی گئی

کراچی میں احتجاج، پولیس وین اور متعدد موٹرسائیکلوں کو آگ لگا دی گئی

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۰ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد کراچی کی شارع فیصل پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان آمنے سامنے آگئے۔پی ٹی آئی مظاہرین نے پولیس وین کو آگ لگا دی، مظاہرین نے قیدیوں کو لے جانے والی وین کو بھی نقصان پہنچایا۔ مشتعل افراد نے شہری کی گاڑی کو بھی آگ لگادی۔ پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔مظاہرین نے بلوچ کالونی فلائی اوور کے نیچے قائم ٹریفک پولیس چوکی پر کھڑی موٹرسائیکلیں بھی جلا دیں دیں۔مشتعل مظاہرین نے پولیس پر پتھرا ئوکیا جبکہ اس دوران پولیس نے مظاہرین پر آنسوگیس کی شیلنگ کی۔ مظاہرین نے پولیس موبائل پر پتھرائو کیا جبکہ اسٹریٹ لائٹ کے کھمبوں کو توڑ دیا گیا ہے۔شارع فیصل پر پی ٹی آئی کے کارکنان نے گاڑیوں پر بھی پتھرائو کیا جبکہ اس دوران سڑک کے دونوں اطراف ٹریفک بھی معطل ہوگئی۔ مشتعل مظاہرین کے پتھرا ئوکے بعد پولیس پیچھے ہٹ گئی۔ شارع فیصل پر پی ٹی آئی مظاہرین نے پولیس وین کو آگ لگا دی، مظاہرین نے قیدیوں کو لے جانے والی وین کو بھی نقصان پہنچایا۔شارع فیصل سے پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں