میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان خانہ جنگی، انتشار کی صورتحال پیدا کرنا چاہتے ہیں، مراد علی شاہ

عمران خان خانہ جنگی، انتشار کی صورتحال پیدا کرنا چاہتے ہیں، مراد علی شاہ

ویب ڈیسک
منگل, ۱۰ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی کے دور میں تمام ادارے غیر مستحکم ہوئے، عمران خان ملک میں خانہ جنگی اور انتشار کی صورتحال پیدا کرنا چاہتے ہیں۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے اداروں، عدالتوں اور الیکشن کمیشن پر عمران خان کے حملے قابل مذمت ہیں، جب اداروں کا استحکام اور معیشت کی مضبوطی عمل میں آ رہی ہے تو عمران خان کو تکلیف ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ہاتھوں سے اقتدار آئینی طریقے سے لیا گیا جو ان کی سمجھ میں نہیں آرہا، اقتدار جانے کا اثر عمران خان پر اتنا ہوا ہے کہ ان کا ذہنی توازن بھی متاثر ہوا ہے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سیاسی اختلافات کو کبھی ذاتی دشمنی میں تبدیل نہیں کیا جاتا، شکست کا بدلا سیاسی میدان میں ہوتا ہے، یہ عمران خان کے اداروں پر سیاسی خودکش حملے اسے سیاسی طور پر مفلوج کردیں گے۔انہوںنے کہا کہ ہمارے سیکیورٹی اداروں نے ملکی سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، سیکیورٹی اداروں کے خلاف عمران خان کے نازیبا کلمات ان کی سیاسی پسماندگی کا ثبوت ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں