میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے خلاف اینٹی کرپشن کی تحقیقات آگے نہ بڑھ سکیں

صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے خلاف اینٹی کرپشن کی تحقیقات آگے نہ بڑھ سکیں

ویب ڈیسک
منگل, ۱۰ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

(نمائندہ جرأت) صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے دو پراجیکٹس کے خلاف اینٹی کرپشن کی تحقیقات آگے نہ بڑھ سکیں، اینٹی کرپشن صائمہ ڈاؤن ٹاؤن اور صائمہ ریویرا کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا تھا، صائمہ ریویرا پراجیکٹ فیلڈ زون میں واقع، محکمہ آبپاشی کی این او سی بھی جعلی ہونے کا انکشاف، کارروائی نہ ہوسکی، تفصیلات کے مطابق صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے حیدرآباد میں دو پراجیکٹس پر اینٹی کرپشن کی تحقیقات آگے نہ بڑھ سکیں، ڈیڑھ ماہ قبل اینٹی کرپشن صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے بائے پاس حیدرآباد میں واقع دو پراجیکٹس صائمہ ڈاؤن ٹاؤن اور صائمہ ریویرا میں سرکاری زمین شامل ہونے، لے آئوٹ پلان میں ہیراپھیری، ایکسٹرا یونٹس کی تعمیر اور اسکیم فیلڈ زون میں شامل ہونے جیسے سنگین الزامات میں تحقیقات شروع کی تھیں، تاہم ڈیڑھ ماہ گزرنے کے باوجود سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی مکمل ریکارڈ جمع کرانے میں تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے جس کے باعث تحقیقات تعطل کا شکار ہیں، ذرائع کے مطابق بلڈرز نے تحقیقات کو روکنے کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں، 14 فروری کو سندھ ایریگیشن اینڈ ڈریینج اتھارٹی حیدرآباد نے کمشنر حیدرآباد کو فیلڈ زون میں غیرقانونی طور پر شروع کی گئی، صائمہ ریویرا اسکیم سمیت 48 اسکیموں کی نشاندہی کرتے ہوئے کارروائی کی سفارش کی تھی لیکن تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی، ذرائع کے مطابق صائمہ ریویرا پراجیکٹ کی محکمہ آبپاشی کی جعلی این او سی دکھا کر منظوری لی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں