میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورونا کنٹرول کرنے کے لئے ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ

کورونا کنٹرول کرنے کے لئے ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۰ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

کورونا کیسز میں اضافے کو کنٹرول کرنے کے لئے ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ ہے، تمام شاپنگ مالز، مارکیٹیں، پارکس اور تفریحی مقامات بند کر دیئے گئے، صرف بنیادی اشیائے ضروریہ کی دکانیں کھلیں گی۔پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کا زور کم نہیں ہو رہا، سندھ میں بھی آج سے سولہ مئی تک مکمل لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے، کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ تمام شاپنگ مالز، مارکیٹیں، پارک اور تفریحی مقامات بند کر دیئے گئے، پابندی کا بنیادی اشیائے ضروریہ کی دکانوں پر اطلاق نہیں ہوگا۔ لاہور میں لاک ڈاون کا آج دوسرا روز ہے، تمام مارکیٹیں، کاروبار، دفاتر اور دکانیں بند رہیں گی۔ مشروبات کے ڈسٹری بیوٹرز، ڈرائی کلینرز اور لانڈری کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ اکبری منڈی ، ٹولنٹن مارکیٹ کھلی رہے گی۔ شہر کی چاروں سبزی منڈیوں میں بھی معمول کے مطابق کاروبار جاری ہے۔ پرندوں اور جانوروں کی خوراک مہیا کرنے والی دکانوں کو کھولنے کی اجازت ہے۔ملک بھر میں کورونا سے بڑھتی ہلاکتوں کے باوجود شہری احتیاط نہیں کر رہے، عوام اپنی غیر سنجیدگی پر بہانے بناتے نظر آ رہے ہیں دریں اثنا این سی او سی نے مختلف شہروں میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔ وفاقی وزیر اسد عمراور لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان کی زیرصدارت ہونے والے این سی او سی کے خصوصی اجلاس میں تمام وفاقی یونٹوں کے چیف سیکریٹریوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کارروائی اور پی آئی اے کی چند پروازوں کے شیڈول میں ردوبدل کی ہدایات بھی دی گئیں۔اجلا س میں کہا گیا کہ دورانِ لاک ڈائون بین الصوبائی ٍاور انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد ہوگی۔ جب کہ سیاحتی مقامات پر مقامی افراد اور ملک کے دیگر علاقوں سے جانے والے سیاحوں پر مکمل پابندی نافذ ہوگی۔لاک ڈاون کے دوران تمام بازار، کاروبار اور دکانیں بند رہیں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں