کورونا نے مزید118 چراغ بجھادیے، 3785 نئے کیسز رپورٹ
شیئر کریں
کورونا کی وبا کی تیسری لہر اپنی پوری شدت سے ملک میں اپنے وار کررہی ہے اور اس نے مزید 118 زندگیوں کے چراغ بجھا دیئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے 40 ہزار 736 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ 3 ہزار 785 افراد میں اس کی تشخیص ہوئی۔ اس طرح ملک میں گزشتہ روز کورونا مثبت کیسز کی شرح 9.29 فیصد رہی۔این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد8 لاکھ 58 ہزار25 ہو گئی، پنجاب میں 3 لاکھ 17 ہزار 972، سندھ میں لاکھ 91 ہزار 668، بلوچستان 23 ہزار 324، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 23 ہزار 842، اسلام آباد میں 77 ہزار 974، آزاد کشمیر 17 ہزار 866 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 380 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار 915 تک پہنچ گئی، کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 9 ہزار 32 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، سندھ میں 4 ہزار 726، خیبرپختونخوا میں 3 ہزار 588، اسلام آباد میں 708، گلگت بلتستان میں 107، بلوچستان میں 247 اور ا?زاد کشمیر میں کورونا کے 507 مصدقہ مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔ملک میں اس وقت فعال کیسز کی تعداد 81 ہزار 830 ہے جن میں سے 4903 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔