کورونا ڈیزیز ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ درج
ویب ڈیسک
اتوار, ۱۰ مئی ۲۰۲۰
شیئر کریں
کورونا ڈیزیز ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں پنجاب انفکٹییس ڈیزیز آرڈیننس اور کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلائو کے پیش نظر پہلا کیس اساتذہ کے خلاف درج ہوا، مقدمہ صدر خضر حیات گوندل، فرید خان، شبیر احمد ہاشمی، پروفیسر عدنان سمیت انیس افراد کے خلاف درج کیا گیا۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ سماجی فاصلے اور پانچ سے زائد افراد کا ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی ہے ، ایف آئی آر ٹیچرز یونین کا اتنی تعداد میں جمع کورونا کے پھیلاو کا باعث بن سکتا ہے ، مظاہرین نے ساونڈ سسٹم استعمال کرکے حکومت خلاف نعرہ بازی اور مجمع لگا کر کورونا جیسے موذی مرض کا ارتکاب کیا۔پولیس نے مظاہرین کے خلاف ساونڈ سسٹم ایکٹ پنجاب انفکٹییس ڈیزیز آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کیا اور مقدمہ ایس ایچ آ بابر انصاری کی مدعیت میں مقدمہ میں درج کیا گیا۔