جنگ بندی کی خلاف ورزی کا جواب دینے والے تھے، پاکستان نے روکا، ایران
جرات ڈیسک
جمعه, ۱۰ اپریل ۲۰۲۶
شیئر کریں
اسرائیل نے لبنان پر حملوں کو جاری رکھ کر ایران امریکا جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے،نائب وزیرخارجہ
ایران کے نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے کہا کہ آنے والے گھنٹے بہت اہم ہیں اور ہمارا وفد امن مذاکرات کے لیے اسلام آبادمیںموجودہوگا، جمعہ کو ایک ایک انٹرویو میں ایرانی نائب وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ امریکا لبنان پر اسرائیلی حملے رکوائے کیوں کہ خطے کے امن میں لبنان کا شامل ہونا ضروری ہے۔ ایران کے نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران گزشتہ رات جنگ بندی کی خلاف ورزی کا جواب دینے والا تھا لیکن پاکستان نے ہمیں ایسا کرنے سے روکا۔


