میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لبنان جنگ بندی سے کسی صورت الگ نہیں ہونگے، ایران کا دوٹوک اعلان

لبنان جنگ بندی سے کسی صورت الگ نہیں ہونگے، ایران کا دوٹوک اعلان

جرات ڈیسک
جمعه, ۱۰ اپریل ۲۰۲۶

شیئر کریں

ایران کے اتحادی جنگ بندی کے بنیادی فریق ،کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جا سکتا،قالیباف

ایران نے امریکا کو مذاکرات سے قبل واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان کسی بھی صورت جنگ بندی معاہدے سے الگ نہیں ہوگا اور اسے معاہدے کا لازمی حصہ تسلیم کیا جانا چاہیے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے بغیر نام لیے امریکا کو خبردار کیا کہ وقت تیزی سے گزر رہا ہے اور خطے میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے اتحادی، خصوصا لبنان اور دیگر مزاحمتی محاذ، جنگ بندی کے بنیادی فریق ہیں اور انہیں کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔باقر قالیباف نے کہا کہ یہ مقف ایران کی پیش کردہ 10 نکاتی تجاویز کا پہلا اور اہم ترین نکتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف بھی لبنان کے معاملے پر واضح موقف دے چکے ہیں، اس لیے اس مسئلے سے پیچھے ہٹنے یا انکار کی کوئی گنجائش نہیں۔

ایرانی اسپیکر نے خبردار کیا کہ جنگ بندی کی کسی بھی خلاف ورزی کی بھاری قیمت ادا کرنا ہوگی اور اس پر سخت ردعمل سامنے آئے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ خطے میں جاری کشیدگی کو فوری طور پر ختم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں