پی ٹی آئی سینیٹرز کا چیئرمین سینیٹ الیکشن کا بائیکاٹ
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۰ اپریل ۲۰۲۴
شیئر کریں
پاکستان تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کے سینیٹرز نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کا بائیکاٹ کیا۔انتخابات سے قبل ایوان سے خطاب میں پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ الیکشن میں حصہ لینا چاہتے ہیں مگر اس غیرآئینی عمل کا حصہ نہیں بن سکتے۔پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ سینیٹ چاروں صوبوں کا مساویانہ نمائندہ ایوان ہے، خیبرپختونخوا کے سینیٹرز کی نمائندگی کے بغیر چیئرمین ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب غیرآئینی ہے۔انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 59 کے مطابق تمام صوبوں کے سینیٹرز کی حلف برداری کے بغیر انتخاب نہیں ہوسکتا۔