میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فضائی آلودگی سوتے خلیوں کو فعال کرکے کینسر کا سبب بن سکتی ہے

فضائی آلودگی سوتے خلیوں کو فعال کرکے کینسر کا سبب بن سکتی ہے

ویب ڈیسک
پیر, ۱۰ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

ایک تحقیق میں سائنس دانوں کو معلوم ہوا ہے کہ فضائی آلودگی انسانی پھیپھڑوں میں موجود غیر فعال خلیوں کو فعال کر کے پھیپھڑوں کے کینسر کا سبب بن سکتی ہے۔تحقیق کے مطابق کاروں اور بسوں سے نکلنے والے زہریلے دھوئیں میں صرف تین سالوں تک سانس لینے سے غیر فعال خلیے دوبارہ فعال ہوسکتے ہیں۔جرنل نیچر میں شائع ہونے والی تحقیق میں سائنس دانوں نے کہاکہ تحقیق کے نتائج سے سمجھنے میں مدد ملتی ہے کہ سیگریٹ نوشی نہ کرنے والے افراد پھیپھڑوں کے کینسر میں کیوں مبتلا ہوتے ہیں۔جبکہ ماہرین کے مطابق یہ دریافت اسٹیٹنس جیسی ادویات بنانے میں مدد دے سکتی ہے تاکہ ہمارے جسم کے اندر پنپتی اس صورتحال کو روکا جاسکے۔فرانسِس کِرک انسٹیٹیوٹ، یونیورسٹی کالج لندن اور کینسر ریسرچ یو کے سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے سربراہ محقق پروفیسر چارلس سوینٹن کا کہنا تھا کہ اس تحقیق نے سیگریٹ نوشی نہ کرنے والوں میں پھیپھڑوں کے کینسر کے حوالے سے نقطہ نظر کو یکسر بدل دیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں