میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ذیشان ذکی کے بجائے صائمہ جاوید کو صائمہ بلڈرز کا مالک قرار دینے کی اپیل

ذیشان ذکی کے بجائے صائمہ جاوید کو صائمہ بلڈرز کا مالک قرار دینے کی اپیل

ویب ڈیسک
پیر, ۱۰ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

صائمہ بلڈرز اینڈ ڈولپرز کے بانی سلیم ذکی کی بیٹی صائمہ جاوید نے ذیشان ذکی کے بجائے صائمہ جاوید کو صائمہ بلڈرز کا مالک قرار دینے، سلیم ذکی کے بینک اکائونٹس اور ٹریڈ مارک ان کے نام پر منتقل کروانے کی اپیل، صائمہ جاوید نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ جراٗت کی رپورٹ کے مطابق صائمہ بلڈرز اینڈ ڈولپرز کے بانی سلیم ذکی نے 1980 میں رہائشی اور کمرشل اسکیموں کی تعمیر کا کاروبار اپنی بیٹی صائمہ کے نام سے کراچی سے شروع کیا، کراچی میں معیاری تعمیراتی کے باعث لوگوں نے سلیم ذکی پر اعتماد کیا ، سلیم ذکی کی ایمانداری اور معیاری کام کے باعث صائمہ بلڈر اینڈ ڈولپرز نے بے پناہ ترقی کی، صائمہ بلڈرز کی ترقی کے باعث سلیم ذکی نے بیرون ملک میں بھی رہائشی اور کمرشل اسکیمیں شروع کیں، سلیم ذکی نے 38 سالہ محنت سے کراچی میں بے شمار رہائشی اور کمرشل اسکیمیں ، پلاٹس ، زمینیں، بینک اکائونٹس میں اربوں روپے کیش رقوم، پرائیز بانڈ، گاڑیاں اور دیگر قیمتی املاک ورثاء کے لئے چھوڑیں، سلیم ذکی کے کاروبار کی وسعت کو دیکھتے ہوئے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈولپرز نے ان کو آبادکا وائیس چیئرمین بنایا، سلیم ذکی کی وفات 6 نومبر 2018کو ہوئی جس کے بعد سلیم ذکی کے بیٹے ذیشان ذکی نے صائمہ بلڈرز اینڈ ڈولپرز کے تمام رہائشی و کمرشل اسکیموں، بینک اکائونٹس اور دیگر املاک پر قبضہ کرلیا، سلیم ذکی کی املاک سے حصہ نہ ملنے پر سلیم ذکی کی بیٹی صائمہ جاوید نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، درخواست میں صائمہ جاوید نے موقف اختیار کیا ہے کہ صائمہ جاوید کو میسرز صائمہ اسٹیٹ بلڈرز اینڈ ڈولپرز،میسرز صائمہ ریئل اسٹیٹ، میسرز صائمہ انٹرپرائیز اور میسرز صائمہ بلڈراینڈ ڈولپرکے لائسنسز، صائمہ بلڈر کے بانی سلیم ذکی کے بینک اکائونٹس اور کاروباری معاہدوں میں مالک قرار دیا جائے، صائمہ بلڈرز اینڈ ڈولپرز کے ٹریڈ مارک رجسٹریشن نمبر 282085، 282086،282087، 282088، 282089، 282090، 282091، 282092، 282093 اور 282094 کی مالک صائمہ جاویدکو تسلیم کیا جائے، صائمہ کے ٹریڈ مارک کو استعمال کرنے کا اختیار صائمہ جاوید کو دیا جائے، سندھ ہائی کورٹ احکامات جاری کرے کہ صائمہ بلڈرز کی تمام املاک کی قانونی مالک صائمہ جاوید ہیں کیونکہ صائمہ جاوید سے والد اور صائمہ گروپ کے بانی سلیم ذکی کی بے پناہ محبت اور پیار تھا اس لئے صائمہ جاوید کو ہی تمام اختیارات استعمال کرنے کرنے کا حق دیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں