تحریک عدم اعتماد کے نتائج کا سرکلر صدر کو ارسال
جرات ڈیسک
اتوار, ۱۰ اپریل ۲۰۲۲
شیئر کریں
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے نتائج کا سرکلر صدر عارف علوی کو بھجوا دیا۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق رزلٹ شیٹ پر مستعفی اسپیکر اسد قیصر نے دستخط کیے، وہ اسمبلی سے روانگی سے پہلے دستخط کر کے گئے تھے۔ ووٹنگ کے نتائج مکمل ہونے پر صرف نتائج کا اندراج کیا گیا، رولز کے تحت تحریک عدم اعتماد کے نتائج فوری طور پر صدر کو بھجوانا ضروری ہے۔صدر کی منظوری سے تحریک عدم اعتماد کی منظوری کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہوگا، صدر کی منظوری سے نوٹیفکیشن سیکرٹری قومی اسمبلی جاری کرے گا۔