سندھ کے شہری علاقوں کا مینڈیٹ ایم کیو ایم کا تھا اور رہیگا، عامرخان
شیئر کریں
ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامرخان نے کہاہے کہ ایم کیو ایم کو کئی دہائیوں سے ختم کرنے کی کوششیں جاری ہیں لیکن ہماری مائیں بہنیں اور کارکنان اس سازش کے آگے سیسہ پلائی دیوار ہیں 22 اگست کی رات کو دشمنوں نے سوچا ایم کیو ایم ختم ہوگئی اور یہی ذمہ داران اور کارکنان تھے جنہوں نے تنظیم بچا لی ہمارے امتحان ختم ہو کر نہیں دے رہے۔سپریم کورٹ آف پاکستان کے تاریخی فیصلے پرایم کیوایم پاکستان کی جانب سے گزشتہ شب کراچی کے علاقے عائشہ منزل پریوم تشکر ریلی نکالی گئی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عامر خان نے کہاکہ آج ہم یہاں یوم تشکر منانے آئے ہیں اپنے رب کا شکر منانے آئے ہیں۔ پانچ فروری کا معاملہ بھی آیا2018 کے الیکشن میں ہماری سیٹیں چھین لی گئیں یہ سات سیٹیں بھی بہت وزن رکھتی تھیں انہی سات سیٹوں کی بدولت حکومت زمیں بوس ہوگئی خالد بھائی کی ہدایت پر ہم ایک ایک قدم آگے بڑھاتے رہے ہیں چاروں طرف سے ہم پر یلغار تھی ہمارے مخالفین نے سندھ حکومت سے ایسا معاہدہ کیا جس کی کوئی اہمیت نہیں، جماعت اسلامی نے بھی معاہدہ کیا پیپلز پارٹی سے کہاں گئے وہ سارے معاہدے؟ہم نے تمام قومی جماعتوں کے لیڈروں سے شہری سندھ کے حقوق پر معاہدے کئے پورے پاکستان میں ایڈمنسٹریٹو یونٹ بننے چاہئے کہ 40 فیصد کوٹے کے مطابق ہمیں وسائل میں حصہ چاہئے، عامر خان نے مزید پوچھا کہ دکھا دیں ہم نے کسی معاہدے میں وزارت یا مراعات مانگی ہوں متروکہ املاک پر کمیشن بنا کر فیصلہ ہوگا کہ کس کی کتنی زمین ہے۔عامرخان نے مزید کہاکہ ہم نے اس شہر کے لئے خواتین کی یونیورسٹی مانگی ہے شہر کے صنعتی علاقوں اور کاروباری طبقے کی فلاح و بہبود کے لئے وعدے لئے کہا گیا کہ ایم کیو ایم میں پیپلز پارٹی سے معاہدے پر گروپ بندی ہیسارا کا سارا جھوٹ اور مکرو فریب تھا تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے آئین شکنوں کو شکست فاش دی ہے۔ عامر خان نے مزید کہا کہ لگاو جتنے نعرے امریکہ اور اسٹیبلشمنٹ کے خلاف لگانے ہیں،عمران خان ابھی چند ماہ پہلے ہی امریکہ کی گود میں بیٹھے تھے۔ ہم شہر کی 14 سیٹیں تم سے چھین کر شہر کے اصل بیٹوں تک پہنچائیں گے۔ سندھ کے شہری علاقوں کا مینڈیٹ ایم کیو ایم کا تھا اور ہمیشہ رہے گا معاشی پالیسیوں گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ عوام کو بیوقوف بنایا گیا، مرغی اور انڈے کے پیچھے پوری قوم کو لگا دیا گیا۔عامر خان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ چوہدری پرویز الہی صاحب نے وعدہ کیا جو فیصلہ کریں گے مل کر کریں گے وہ وزیراعظم ہاوس میں سودا کرنے سے آدھا گھنٹہ پہلے ہمارے ساتھ بیٹھے تھے چوہدریوں نے وہی کردیا جو 5 فروری کو فاروق ستار نے کیا تھا۔ جبکہ ہم اپنی قوم اور لوگوں کا سودا نہیں کریں گیمیں سپریم کورٹ کے ججز کو سلام پیش کرتا ہوں، سپریم کورٹ نے آئین توڑنے والوں کے منہ پر زناٹے دار تماچہ رسید کیا ہے جب ہم اپوزیشن سے معاہدہ کیا تو حکومت کا وفد اسکے بعد ہمارے پاس آکر پوچھا کہ آپ کیا چاہتے ہیں جو چاہے دیں گے ہم نے کہا ہمارے 100 سے زائد کارکنان کو واپس دیں آفسز کھول کر دیں جھوٹے مقدمات ختم کریں اسکے بعد حکومتی وفد واپس نہیں آیا دوسری جانب ساری بڑی جماعتوں نے تسلیم کیا ہے کہ کراچی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہیشہباز شریف صاحب اور بلاول بھٹو صاحب پر یقین کیا ہے ہم نے ان سے کہاپہلے ہمارے ساتھ زیادتیوں کا ازالہ چاہیئے پھر آپکے ساتھ چلیں گے، یہی قافلہ ہے جو منزل پر پہنچے گا۔اس سے قبل ڈپٹی کنوینر کنور نور جمیل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے بزرگوں نے اس ملک کی بنیادیں رکھیں وطن سے ہماری محبت کے لئے ہمیں کسی کے سرٹیفیکیٹ کی ضرورت نہیں اورہم اپنے لوگوں کو حقوق دلوانے کے لئے میدان عمل میں ہیں ماضی میں ایم کیو ایم کو ختم کرنے کی سازشیں ہوئیں2018 کے الیکشن میں ایم کیو ایم کی سیٹوں پر ڈاکہ ڈالا گیاجس طرح ہم پاکستان کے عوام کے ساتھ ہیں اسی طرح اللہ ہمارے ساتھ ہیجب جب ایم کیو ایم پر پابندیاں لگیں تنظیم زیادہ قوت سے ابھری ہیایم کیو ایم زیادہ توانائیوں کے ساتھ اپنے لوگوں کے لئے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کے شہباز شریف صاحب سے بھی شہری سندھ کے مسائل کے حل کے لئے معاہدہ ہواملک میں نئے صوبوں کے قیام پر بھی بات ہوئی ہمارے شہر بھی ترقی کریں گے اور صوبہ بھی بنے گاہمارا اور آپکا اتحاد قائم رہنا چاہئے۔