میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وفاق کے رویئے سے پورے ملک کونقصان ہورہاہے،مرادعلی شاہ

وفاق کے رویئے سے پورے ملک کونقصان ہورہاہے،مرادعلی شاہ

ویب ڈیسک
هفته, ۱۰ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ خواتین کو خودمختیار بنانے کے لئے سندھ حکومت و سابق صدر اور پارٹی کو چیرمین آصف علی زرداری کے ویژن کے تحت نواب شاہ میں پاکستان کا پہلا بختاور کیڈٹ کالج فار گرلز قائم کیا گیا ہے جو پاکستان ائیر فورس کے زیر انتظام کام کررہا ہے جس میں علاقے صوبہ سندھ اور پاکستان کے دیگر علاقوں سے آنے والی بچیوں کو اعلیٰ معیار کی تعلیم و تربیت فراہم کی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج بختاور کیڈٹ کالج فار گرلز کا باضابطہ افتتاح کرنے کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیر اعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ سندھ حکومت بچیوں کی تعلیم کے لئے قائم اس ادارے کو مزید بہتر بنانے کے لئے مکمل تعاون جاری رکھے گی تاکہ بچیوں کی تعلیم کے مثالی ادارے کو اپنا کام جاری رکھنے میں کوئی دشواری پیش نہ ہو انہوں نے مزید کہا کہ کیدٹ کالج میں سمارٹ کلاس رومز کے ساتھ ساتھ بھترین کھیلو ں کے میدان و دیگر تمام سہولیات موجود ہیں جو اس ادارے کو مثالی ادارہ بناتی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت صوبے میں تعلیم کی بہتری کے لئے کوشاں ہے تعلیمی اداروں کے قیام کے ساتھ ساتھ ان کو فعال بنانے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ,سید مراد علی نے کہا کہ وفاق کے رویہ کی وجہ سے پورے پاکستان کو نقصان ہو رہا ہے، حکومت نے پالیسی رکھی ہے کہ کسی صوبے سے بات نہیں کرنی، وفاق اور سندھ کی چپقلش سے پورے پاکستان کو نقصان ہو رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نہ کسی صوبے نہ اپویشن سے بات کرتی ہے، سی سی آئی کا اجلاس تین ماہ میں ہونا چاہئے، چھ ماہ بعد اجلاس ہوا۔ان کا کورونا وائرس سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کورونا ایس او پیز پر عمل نہیں ہوا تو کنٹرول کرنا مشکل ہوگا، اس وقت ضرورت ہے کہ جلد از جلد ویکسینیشن کرائی جائے۔ویکسینیشن کی قیمت سے متعلق بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین کی قیمت ڈریپ مقرر کرتا ہے۔ تقریب میں کالج کے پرنسپل برگیڈئیر رٹائرڈ محمد امین نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اس سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی اور ائیر آفیسر کمانڈنگ سدرن ائیر کمانڈ ائیر وائس مارشل عباس گھمن کے ہمراہ تختی کی نقاب کشائی کرکے بختاور کیڈٹ کالج فار گرلز کا باقائدہ افتتاح کیا اس موقع پر چیف انجنئیر ایجوکیشن ورکس سکھر نے وزیر اعلیٰ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کہ 2010 میں اس وقت کے صدر آصف علی زرداری نے کالج کا سنگ بنیاد رکھا تھا یہ کالج نواب شاہ شہر سے 4 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک سو ایکڑ ایراضی پر تعمیر کیا گیا ہے جس میں اکیڈمک، ایڈمنسٹریشن،ہاسٹل،رہائشی کالونی، انڈور و اؤٹ ڈور کھیلوں کے میدان و دیگرتمام ضروری سہولیات میسر کی گئی ہیں وزیر اعلی سندھ نے کالج کے لان میں پودہ لگایا اور کیڈٹس کی جانب سے لگائے گئے سائنسی و ثقافتی نمائش کے اسٹالوں کا دورہ کیا اور بچیوں کی محنت کو سراہا۔تقریب میں کالج کی کیڈٹس کی جانب سے مہمان خصوصی کو گارڈ آف آنر پیش کیا اور جمناسٹک و پی ٹی کا شاندار مظاہرا کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرا کرنے والی کیڈٹس میں شیلڈس تقسیم کی جبکہ چئیرمین بورڈ آف گورنرس بختاور کیڈٹ کالج فار گرلز آفیسر کمانڈنگ سدرن ائیر کمانڈ ائیر وائس مارشل عباس گھمن نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی و دیگر کو کالج کی اعزازی شیلڈز پیش کیں بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کرونا کی وبا پر کنٹرول کے لئے عوام ماسک پہننے و دیگر ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں اور ویکسی نیشن کروائیں تاکہ وبا کی خطرناک صورتحال سے بچا جاسکے بصورت دیگر کرونا کیسز کے تیزی سے پھیلاؤ کی وجہ سے لاک ڈاؤن نافذ کرنے پر مجبور ہونگے اس موقع پر ایم این اے سید غلام مصطفیٰ شاہ، ایم پی اے غلام قادر چانڈیو، علی حسن زرداری،چوہدری طارق مسعود آرائیں،کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن سید محسن علی شاہ، ڈی آئی جی مظہر نواز شیخ، ڈپٹی کمشنر ابراراحمد جعفر و دیگر افسران، سیاسی سماجی رہنما موجود تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں