میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کرونا وائرس، وزیراعلیٰ سندھ کے بہنوئی مہدی شاہ انتقال کرگئے

کرونا وائرس، وزیراعلیٰ سندھ کے بہنوئی مہدی شاہ انتقال کرگئے

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۰ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے بہنوئی مہدی شاہ جمعرات کی شب کراچی میں انتقال کرگئے وہ کرونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق مہدی شاہ عراق سے واپسی پر کرونا وائرس کا شکار ہوئے تھے، وہ تین ہفتے سے کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔وزیراعلی سندھ کے بہنوئی مہدی شاہ ایم ڈی سائٹ کے عہدے پر فائز تھے۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور پارٹی رہنمائوں نے مہدی شاہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں